چک نمبر 632 گ ب میں28سالہ ارم اسکی5سالہ بیٹی کرن اور2سالہ فاطمہ کے سوتے میں گلے کاٹے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر، نمائندگان رپورٹتھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں ماں کو دو کمسن بیٹیوں سمیت تیز دھار آلے سے وار کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چک نمبر 632 گ ب میں 28 سالہ خاتون ارم بی بی اپنی دو بیٹیوں5سالہ کرن اور دو سالہ فاطمہ کے ہمراہ گھر پر سوئی ہوئی تھی کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر تیز دھار آلے کی مدد سے ماں کو دونوں بیٹیوں سمیت گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ لاشوں کو پولیس کی جانب سے قبضے میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور واقعہ کی تحقیقات کے لئے قانونی کارر وائی کا آغاز کردیا گیا۔ پو لیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے مقتولہ کا شوہر ابراہیم اور دیور اسماعیل واردات کے بعد سے موقع سے فرار پائے گئے ہیں۔ قوی امکان ہے کہ دونوں نے مل کر قتل کئے ہیں۔سی پی او فیصل آباد نے تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی جڑانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔