کراچی میں پریڈی تھانے پر کریکر حملہ، تین پولیس اہلکار زخمی

کراچی میں پریڈی تھانے پر کریکر حملہ، تین پولیس اہلکار زخمی

نوشہرہ، کوئٹہ اور اپر اورکزئی میں ہونے والے دھماکوں کے بعد کراچی سے بھی ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

پریڈی تھانے کے دروازے پر کریکر دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔اس سے قبل نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی رہنما اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت چار افراد شہید ہوگئے تھے۔پے در پے دھماکوں کے واقعات کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔