کراچی: پولیو ٹیم پر حملہ، ورکرز اور پولیس اہلکار زخمی

کراچی: پولیو ٹیم پر حملہ، ورکرز اور پولیس اہلکار زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملہ کیا گیا، جس میں پولیو ورکرز اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، انسداد پولیو مہم کے دوران ایک فیملی نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا اور پولیو ٹیم پر بیلچوں سے حملہ کر دیا، جب کہ ان سے موبائل فون بھی چھین لیے گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ کرنے والے چھ افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں چار خواتین شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں سمینہ، ماہ جبین، آمنہ، اقرا، عمران، اور سفیان شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ حملے میں معمولی زخمی ہونے والے پولیو ورکرز اور پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی گئی۔