جاپان: طالبعلم نے کلاس فیلو کی والدہ سے شادی کرلی

ٹوکیو(آئی این پی )جاپان کے شہر شیزوکا سے تعلق رکھنے والے 23سالہ طالبعلم کو اپنی کلاس فیلو کی 53سالہ والدہ سے محبت ہوگئی جس کے بعد دونوں نے شادی بھی کر لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں جوڑے کو جاپانی ٹاک شو میں مدعو کیا گیا جس دوران 32سالہ اسامو ٹومیوکا نے بتایا کہ ان کی اہلیہ 53 سالہ مڈوری سے ان کی پہلی ملاقات زمانہ طالبعلمی میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کے دوران ہوئی جس دوران دونوں ایک دوسرے کو جانتے تک نہیں تھے۔ پہلی ملاقات کے بعد مڈوری سے ان کی اگلی ملاقات 10سال بعد ہوئی، جس کے بعد وہ مڈوی کے سحر میں گرفتار ہوگئے لیکن اس وقت مڈوری اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی تھیں تاہم اس کے باوجود بھی انھوں نے اسامو ٹومیوکا کی محبت کو رد کر دیا۔اس کے اگلے ہی دن اساموٹومیو انھیں ڈنر پر لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔ اساموٹومیوکا نے بتایا کہ اس کے بعد بھی مڈوری بیٹی کا سوچ کرشادی کیلئے رضامند نہیں تھیں تاہم مڈوری کی بیٹی نے انھیں سمجھایا کہ وہ اس کی فکر نہ کریں۔ ابتدا میں اسامو کے والدین نے بھی اس رشتے کی شدید مخالفت کی لیکن جلد ہی یہ مخالفت ختم ہو گئی، اسامو سے شادی کے وقت  مڈوری 4 بچوں کی نانی بن چکی تھیں۔شادی سے قبل اسامو نے مڈوری کیلئے 38 ملین ین کاگھر  خرید لیا اور  والدین کی رضامندی ملتے ہی جوڑے نے  2023 میں شادی کر لی۔