کراچی (آئی این پی ) کراچی میں بوٹ بیسن پرجھگڑے کے دوران شہریوں پر تشدد کے واقعے میں ملوث شاہ زین مری کے چار ذاتی محافظوں سمیت سات گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق کراچی میں کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں مسلح افراد کے شہریوں پر تشدد میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے بتایا کہ گرفتار افراد میں شاہ زین مری کے4ذاتی محافظ سمیت 7گارڈ شامل ہیں۔گرفتار محافظوں میں غوث بخش ،جلاد خان، علی زین ،حسن شامل ہیں جبکہ مرکزی ملزم شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوا تاہم گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔