قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم کانفرنس 24 جون کو کراچی میں ہو گی
کراچی(آئی این پی )ملکی دفاع کے لئے ڈیجیٹل محافظوں کی تربیت کیلئے قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے دی وائر وارفیئر کی تربیت کیلئے کام شروع کر دیا۔ سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم کانفرنس 24 جون کو کراچی میں ہوگی۔تربیت کا محورفائر وال سے آگے سیکھیں ، محفوظ کریں ، دفاع کریں ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل سرٹ ڈاکٹرحیدرعباس کانفرنس سے اہم خطاب کریں گے۔کانفرنس میں ملکی سطح پر سائبر صلاحیتوں کی تعمیر اور ڈیجیٹل محافظوں کی تیاری پر مشاورت ہو گی