کراچی: خاتون پولیس افسر پر ساتھی اہلکاروں کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

کراچی: خاتون پولیس افسر پر ساتھی اہلکاروں کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

کراچی میں ایک خاتون تفتیشی پولیس افسر نے اپنے ہی محکمہ کے افسران اور اہلکاروں پر تفتیش میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

خاتون افسر نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اغوا کے ایک کیس میں گرفتار ملزم کو مبینہ طور پر خصوصی سہولیات اور پروٹوکول دیا جا رہا ہے جبکہ انہیں بطور تفتیشی افسر کیس آگے بڑھانے سے روکا جا رہا ہے۔ان کے مطابق انہیں گزشتہ 10 روز سے ملزم کا ریمانڈ حاصل ہے، تاہم اس کے باوجود انہیں تفتیش مکمل کرنے یا پیش رفت کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔واقعے کے سامنے آنے کے بعد معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق خاتون افسر کے الزامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔