مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملزم ریکارڈ  یافتہ ہے،اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا:پولیس
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی ریکارڈ یافتہ ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلہ منڈی پولیس اورڈاکوؤں کا مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی کے قریب ناکے پر ڈاکوؤںنے پولیس پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے گرفتارکرلیا گیا جو ریکارڈ یافتہ ہے اور 24وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی مزید کارروائی میں مصروف ہے۔