پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان جاری

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان جاری

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے پہلے روز کاروبار منفی رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 830 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 132 پوائنٹس پر آگیا۔

اس دوران مارکیٹ نے 1 لاکھ 72 ہزار 405 سے 1 لاکھ 74 ہزار 171 پوائنٹس کے درمیان حرکت کی۔ گزشتہ ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 962 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔  
دوسری جانب، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 پیسہ کم ہوکر 278.49 روپے ہوگئی، جو قبل ازیں 278.50 روپے پر بند ہوئی تھی۔