وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آج نئے کاروباری اوقات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق، نیا نوٹیفکیشن 9 بجے تک کاروباری مراکز کھلے رکھنے اور ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا امکان ہے۔ لاہور چیمبر نے تاجر تنظیموں سے جلد دکانیں بند نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔دریں اثنا، اسلام آباد میں آج سے مارکیٹس اور مالز رات 8 بجے بند ہوں گے، تاہم میڈیکل اسٹورز اور اسپتالوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔