وزیراعظم شہباز شریف نے 31 مئی تک ملک بھر میں کاروباری مراکز کو بندش کے مقررہ اوقات سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، ڈپارٹمنٹل اسٹورز اور شاپنگ مالز ہفتہ بھر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔اس کے علاوہ بیکریز، تندور، ریسٹورنٹس اور کریانہ اسٹورز کو بھی مقررہ اوقات کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔