پنجاب ریونیو اتھارٹی کی سست روی، کاروباری ادارے ابھی بھی QR ادائیگی سے محروم

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی سست روی، کاروباری ادارے ابھی بھی QR ادائیگی سے محروم

پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کے کیو آر کوڈ اور راست ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام پر بروقت عمل نہ ہونے سے اتھارٹی کے شفافیت کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آر اے اپنے ہی جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث صوبے بھر کے متعدد کاروباری ادارے اب بھی ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت سے محروم ہیں۔پنجاب بھر میں سینکڑوں ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور بیوٹی پارلرز میں کیو آر کوڈ اور کیش لیس ادائیگی کا نظام ابھی تک فعال نہیں ہو سکا۔ دو ہفتے کی مقررہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود صارفین اب بھی نقد ادائیگی پر مجبور ہیں، جس سے پی آر اے کی مانیٹرنگ اور نفاذ کے مؤثر نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے بغیر ٹیکس ڈاکیومنٹیشن متاثر ہو سکتی ہے، جس سے ریونیو وصولیوں میں شفافیت قائم رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ شہریوں اور صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ پی آر اے فوری طور پر ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو فعال کرے اور کیو آر کوڈ و راست ادائیگی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ اور کارروائی کرے۔