دیپالپور:موٹر سائیکل چور سرو گینگ کے 5 ارکان گرفتار

دیپالپور، خبرنگار (خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث سرو گینگ کے 5 ارکان کو گرفتار کرکے چوری کے 57 مقدمات ٹریس کرلئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں نصیر، محمود، شوکت، اشرف اور علی رضا شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران 17 مسروقہ موٹر سائیکلیں، 21 چیسز اور 19 انجن بھی برآمد کر لیے گئے۔