بین اسٹوکس کرکٹ کا ایسا ہیرو جس نے کبھی ہار نہیں مانی

وہ ایک ایسے آل راؤنڈر ہیں جو ضرورت پڑنے پر مڈل آرڈر میں بیٹنگ کو سنبھالتے ہیں
 جب ٹیم کو شراکت توڑنی ہو تو کمال کی بائولنگ کرتے ہیں ‘فیلڈنگ کے دوران کئی ناممکن کیچ پکڑے
لاہور(فضیلہ خان)دنیائے کرکٹ میں ایسے کئی کھلاڑی آئیں جنہیں انکی قابلیت اور دنیائے کرکٹ میں اپنے کارناموں کی وجہ سے آج بھی یاد رکھا جاتا ہیں، تو وہی حالی میں کرکٹ کو خیر آباد کہنے والے انگلینڈ کے آل راؤنڈر سابق ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا 15 سالہ بین الاقوامی کیریئر اور 4 سالہ ٹیسٹ کپتانی کا دور اختتام پذیر تو ہوگیا لیکن تاریخ میں ان کی میچ وننگز پرفارمنس اور میچ کا پانسہ پلٹنے کی وجہ سے ان کو یاد رکھا جائے گا۔ کرکٹ کی تاریخ میں بین اسٹوکس کو اس لیے بھی یاد کیا جائے گا ، بین اسٹوکس نے کبھی ہمت نہیں یاری وہ ایک ایسے آل راؤنڈر ہیں جو ضرورت پڑنے پر مڈل آرڈر کو سنبھالتے ہیں جب ٹیم کو شراکت توڑنی ہو تو کمال کی بالنگ کرتے ہیں اور فیلڈنگ کی بات کی جائے تو ناممکن کچز بھی پکڑتے ہیں۔جب بین اسٹوکس کو انگلینڈ ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تو بین اسٹوکس نے اپنی ذمہ داری کو بہترین انداز سے سنبھالا بلکہ کے انگلینڈ ٹیم کو کئی فتوحات دلائی۔