عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم‘بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے دفترخارجہ

 ضمنی فیصلہ سے ظاہر ہوتا ہے سندھ طاس معاہدہ درست اور فعال ہے ‘بھارت کو سندھ طاس معاہدہ پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں:ترجمان

اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ثالثی عدالت نے اپنا دائرہ اختیار برقرار رکھا ہے، عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان ثالثی عدالت کی ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے، ضمنی فیصلہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ درست اور فعال ہے۔ترجمان کے مطابق فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدہ پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ضمنی فیصلہ پاکستان کے موقف کی توثیق کرتا ہے، پاکستان بھارت پر زور دیتا سندھ طاس معاہدے کو معمول کے طور پر چلائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ اپنے معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔