سوئٹزرلینڈ کے معروف اور لگژری اسکی ریزورٹ شہر کرانس مونٹانا میں نئے سال کے موقع پر ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بار میں زور دار دھماکہ ہوا۔
دھماکہ جمعرات کی صبح تقریباً ڈیڑھ بجے ایک مشہور بار Le Constellation میں ہوا، جہاں نئے سال کی تقریبات جاری تھیں۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق عمارت آگ کی لپیٹ میں آ گئی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔کینٹن والیس کی پولیس کے ترجمان گیٹن لاتھین نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔امدادی کارروائیوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔پولیس اور فائر بریگیڈ نے عمارت کے اندر موجود سیاحوں اور شہریوں کو محفوظ نکالنے کے لیے سخت محنت کی۔تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی مکمل وجوہات اور متاثرین کی حتمی تعداد بعد میں جاری کی جائے گی۔اس واقعے نے کرانس مونٹانا کے لگژری اسکی ریزورٹ میں جشن منانے آئے سیاحوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب شہر میں نئے سال کی تقریبات کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، جس کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان زیادہ ہوا۔