لاہور میں بسنت تیاری، ای بز پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل جاری

 کسی مینوفیکچرر کو منظوری نہیں ملی، رجسٹریشن  کیلئے 86 درخواستیں موصول 
 لاہور(سپیشل رپورٹر )لاہور میں بسنت کی تیاری کے حوالے سے ای بز پورٹل پر پتنگ مینوفیکچررز،سیلرز، ٹریڈرز اور ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ ای بز پورٹل پر مجموعی طور پر 158 درخواستیں موصول ہوئی ہیں،کائیٹ فلائننگ مینوفیکچررز کی جانب سے اب تک 47 درخواستیں ڈی سی آفس لاہور کو موصول ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک کی ویریفکیشن مکمل اور46 کی فیلڈ ویریفکیشن کا عمل جاری ہے،تاحال کسی کائیٹ مینوفیکچرر کو منظوری نہیں ملی،کائیٹ سیلرز کی رجسٹریشن کے لیے 86 درخواستیں موصول ہوئی ہیں،9 کائیٹ سیلرز کی فیلڈ ویریفکیشن مکمل اور77 کی جاری ہے۔  رپورٹ کے مطابق کائیٹ فلائنگ ٹریڈرز کی رجسٹریشن کے لیے تاحال 22 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی فیلڈ ویریفکیشن جاری ہے،کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کے لئے  تین درخواستیں موصول ہوئیں جن کی ویریفیکیشن کاعمل جاری ہے ،تاہم تاحال کسی مینوفیکچرر ،سیلر، ٹریڈر اور ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کا عمل مکمل نہ ہو ا۔