لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور(آئی این پی ) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اورکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی والدہ انتقال کرگئیں۔سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی والدہ سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج تھیں۔  نماز جنازہ  آج  ڈی ایچ اے فیز8 لاہور میں بعداز نماز ظہر 1.30 بجے ادا کی جائے گی-