اس بار گندم صرف خدا کے خوف سے کاشت کی ہے ،آج کسان بہت پریشان ہے
جس بوری کا ریٹ 8 سے دس ہزار ملتا تھا آج 1500 روپے مل رہا ہے:صدر خالد محمود کھوکھر
لاہور(سپیشل رپورٹر )کسان اتحادنے لاہور سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے پانچ جنوری بروز پیر کواحتجاج کی کال دے دی۔پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسان کا سب کچھ پاکستان میں ہے اور ان کا فیصلہ کرنے والوں کا سب کچھ باہر کے ممالک میں ہے ۔خالد محمود کھوکھر نے کہاکہ ہم نے اس بار گندم صرف خدا کے خوف سے کاشت کی،آج کسان بہت پریشان ہے،منڈی میں جس بوری کا ریٹ 8 سے دس ہزار ملتا تھا آج 15 سو مل رہا ہے۔ خالد محمود کھوکھر نے مزیدکہا کسان زیور ، جانور ، درخت بیچ کر کھادوں پر پیسے لگاتا ہے، صرف فوڈ سکیورٹی کے لیے،کسان کو ان سب کے بدلے میں عزت تک نہیں ملتی،بار بار کہا گیا کہ کسان کارڈ دیا گیا، کسان کارڈ قرضہ ہے ،آج گوبھی، کنو اور گنے کا کاشتکار رو رہاہے۔ ۔