لاہور(خصوصی رپورٹ)متحدہ تحریک ختم نبوت پاکستان نے مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ دینی مدارس پر اس قدغن کے خلاف تمام مکاتب فکر نے ایک ہو کر موثر آواز اٹھائی۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا آئندہ بھی دینی مدارس اس قسم کی کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے۔