چینی چڑیا گھر نے کتوں کو نارنجی و سیاح رنگ کر کے شیر کا روپ دیدیا

   بیجنگ(آئی این پی ) چین کے چڑیا گھر نے حال ہی میں کتوں کو نارنجی اور سیاہ رنگ میں رنگ دیا جو شیروں کی طرح نظر آنے لگے، ایک چڑیا گھر مبینہ طور پر چا چو کتوں کو کالے اور نارنجی رنگ میں رنگنے کے بعد تنقید کی زد میں آ گیا ہے تاکہ انہیں شیروں جیسا بنایا جا سکے۔ٹک ٹاک کے چینی ورژن، ڈوئن پر شیئر کی گئی فوٹیج میں کتوں کو لکڑی کی دیواروں کے اندر روشن نارنجی کھال اور سیاہ پٹیوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔