گورنر سندھ نے متحدہ قیادت میں اختلافات ختم کرا دیئے

 کراچی(آئی این پی )گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیئے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بہادرآباد کے دورے میں ایم کیوایم کی قیادت کے اہم رہنمائوں کو ایک ساتھ بٹھا کر اختلافات دورکرائے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفی کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیوایم کو مضبوط کریں گے، پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کا حسن ہے مگر کراچی، سندھ اور ملک کیلئے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔