سیاسی قیادت مذاکرات سے اختلافات ختم کرے:یوسف رضا

ملکی ترقی اوراستحکام کیلئے متحدہونا پڑیگا،خطیمیں امن اوراستحکام چاہتے ہیں
سیاسی وعسکری قیادت ملکی سلامتی کیلئے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی :خطاب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی خودمختاری اورسلامتی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا،سیاسی جماعتوں کیدرمیان گفت وشنید ہونی چاہئے ،سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات ختم کرے، اختلافات کیخاتمے کیلئے ڈائیلاگ بہت ضروری ہے،مسلح افواج نیبھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا،خطیمیں امن اوراستحکام چاہتیہیں،بھارت انتہا پسند ریاست خطیکا امن اوراستحکام خراب کرنا چاہتی ہے،بھارتی جارحیت کیدوران ہمارے میڈیا نیذمہ دارانہ کردارادا کیا۔ایوان اقبال میں سیمینار کی صدارت اور خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی اور عسکری قیادت ملکی سلامتی کیلئے کندھے سے کندھا ملائے کھڑی ہے۔ بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح میں تمام اداروں کا کلیدی کردار ہے،پہلگام واقعہ پر بھارت کا جھوٹا بیانیہ عالمی برادری نے مسترد کر دیا،پاکستان نے ہمیشہ امن کیلئے مذاکرات اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔ جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہیں اور پاکستان اس راستے پر ثابت قدمی سے گامزن ہے۔ سیمینار میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی مہمانِ اورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان مہمانِ خصوصی تھے۔