عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دوبارہ دائر

 اسلام آباد(آئی این پی )190 ملین پائونڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی  عمران خان  اور انکی اہلیہ  بشری بی بی نے سزا کے خلاف  اپیل دوبارہ دائر کردی۔ با نی  پی ٹی آئی عمران خان اور  بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پانڈز کیس میں سزا کے خلاف اپیل رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کے بعد دوبارہ دائر کردی ہے۔ خالد یوسف ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر اپیلوں پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگا کر واپس کردیا گیا تھا، جس کے بعد اعتراض دور کرکے اپیل دوبارہ دائر کی گئی ہے۔