26 نومبر احتجاج، علیمہ خان کی دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کرنے کی درخواست مسترد

26 نومبر احتجاج، علیمہ خان کی دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کرنے کی درخواست مسترد

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ صادق آباد کے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کرنے کی علیمہ خان کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دفعہ 7 اے ٹی اے صحیح لگائی ہے اور مقدمہ کا ٹرائل 26 نومبر کو ہوگا۔عدالت نے یہ بھی بیان کیا کہ یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور دفعہ 7 اے ٹی اے مناسب ہے۔وکیل صفائی فیصل ملک کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ علیمہ خان احاطہ کچہری سے باہر آئیں۔عدالت نے آئندہ سماعت 4 دسمبر تک مقرر کرتے ہوئے، سرکاری گواہان کو طلب کیا ہے۔