لاہور (خصوصی رپورٹ )وزیراعظم شہباز شریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دورے اورانگلینڈ میں قیام کے بعد آج رات 10بجے لندن سے لاہور پہنچیں گے ا ورکل صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہوجائیں گے ،ان کی واپسی اتوار کے روز ہونی تھی تاہم طبی وجوہات کی وجہ سے انہوں نے لندن میں اپناقیام ایک روز بڑھادیاتھا۔