لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے اگلے پندرہ روز کیلئے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 2روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 4روپے79پیسے سستا کیا گیاہے۔پٹرول کی نئی قیمت 263روپے 45پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 279روپے 65پیسے مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتو ں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا۔