روس کے تازہ حملوں میں یوکرین کے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

روس کے تازہ حملوں میں یوکرین کے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یوکرینی حکام کے مطابق روس نے تازہ حملوں کے دوران مختلف علاقوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

حملوں کے باعث رہائشی عمارتوں سمیت دیگر شہری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب روس نے یوکرین کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا مؤقف برقرار رکھا ہے، جبکہ یوکرین اور اس کے اتحادی ممالک نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملوں اور جانی نقصان کے دعوے کرتے رہے ہیں، تاہم ان میں سے بعض دعوؤں کی فوری طور پر آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔