ڈاکوؤں نے نقدی، زیورات، موبائل، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں لوٹ کر فرار حاصل کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رائے ونڈ میں زبیر سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں اقبال سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں امجد سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں نزاکت سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں اویس سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی میں حماد سے 85 ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈیفنس اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا، لوئر مال اور لٹن روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔