وارداتیں، متعدد شہری لٹ گئے

مختلف مقامات پرشہری نقدی، زیورات ،گاڑیوں ،سامان سے ہاتھ دھوبیٹھے 
 دومقامات پر گاڑیاں، ماڈل ٹائون، شالیمار، نصیر آباد سے موٹرسائیکل غائب 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ شفیق آباد میں ندیم سے 1لاکھ 80ہزار ، زیورات و دیگر سامان،گرین ٹائون میں عرفان سے1لاکھ 75 ہزار و موبائل ،گلشن راوی میں گوہر سے 1 لاکھ 65 ہزارو موبائل ،غازی آباد میں نواز سے1 لاکھ 50ہزار وموبائل ،اچھرہ میں ناصر سے ڈاکو 1 لاکھ 40ہزار ، موبائل ودیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔راوی روڈ، باغبانپورہ سے گاڑیاں ، ماڈل ٹائون، شالیمار اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔