ویب ڈیسک: لاہور پولیس نے خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس میں قتل، اغوا اور جنسی زیادتی کے واقعات کی تفصیلات شامل ہیں۔
پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے 28 جولائی تک خواتین کے قتل کے 74 مقدمات درج ہوئے، جن میں سے 67 مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جبکہ 7 مقدمات کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری ابھی جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق خواتین کے اغوا کے 3,500 مقدمات درج ہوئے، جن میں سے 3,140 خواتین کو بازیاب کروا لیا گیا۔خواتین سے جنسی زیادتی کے 411 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے 363 مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ باقی مقدمات زیر تفتیش ہیں۔