ویب ڈیسک: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے جنوبی علاقوں، خصوصاً ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں رودکوہیوں (نالہ جات) میں نچلے سے درمیانے درجے کے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
الرٹ کی تفصیلات:
آئندہ 15 گھنٹوں کے دوران فلیش فلڈنگ (اچانک طغیانی) کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
انتظامی اقدامات:
کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنرز ڈیرہ غازی خان و راجن پور کو پیشگی الرٹ جاری۔
متعلقہ محکمے بشمول:
لوکل گورنمنٹ
زراعت و آبپاشی
صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک، اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 کو ہنگامی امدادی کارروائیوں کے لیے مکمل تیاری کی ہدایت۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا بیان:
وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے تحت تمام اداروں کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت۔ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو ہائی الرٹ پر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ردعمل کی ہدایت۔