ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔
لاہور کا موسم:
اُفق پر چھائے بادلوں نے شہر کا منظر دلفریب بنا دیا۔ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔موجودہ درجہ حرارت: 28 ڈگری سینٹی گریڈ، زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان۔
ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد جبکہ ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔آج بارش کے 80 فیصد امکانات جبکہ آئندہ ہفتے میں مجموعی طور پر 50 فیصد بارشوں کی پیشگوئی۔
بارشوں کی تفصیلات:
پنجاب: لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، میانوالی، ملتان۔
خیبر پختونخواہ: پشاور، سوات، چترال، ہری پور، صوابی، کوہاٹ، لکی مروت، دیر، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کرک، ہنگو۔
بلوچستان: شمال مشرقی حصے میں بارش کے امکانات۔
کشمیر: لینڈ سلائیڈنگ کا امکان، جبکہ مری اور گلیات میں بھی یہی خدشہ موجود۔
سندھ: زیادہ تر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، شام کے اوقات میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان۔
محکمہ موسمیات کی ہدایات:
متعلقہ اداروں کو بارش اور ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت جاری۔خیبر پختونخواہ کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل۔