کرفیو کے دوران ہنگو، کوئی اور زیریں کرم کے سرحدی علاقوں میں بھرپور کارروائیاں کی گئیں
کرم(آئی این پی)بنوں کے علاقے نورڑ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیلئے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے، ہنگو، کوئی اور زیریں کرم کے سرحدی علاقوں میں بھرپور کارروائیاں کی گئیں ۔پولیس کی جانب سے علاقے کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے دہشت گرد عوام کو بطور ڈھال بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔پولیس نے جاری اعلامیے میں کہا کہ کسی گھر میں دہشت گرد گھس جائیں تو فوری گھر خالی کریں، دہشت گرد کو پنا ہ دینے اور مدد کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی کسی عمارت سے پولیس پر فائرنگ ہوئی تو عمارت مسمار کردی جائے گی۔