پی ایس ایل: کھلاڑی ملاقات کے لیے 24 گھنٹے پہلے اطلاع دیں، پی سی بی کی نئی ہدایات

پی ایس ایل: کھلاڑی ملاقات کے لیے 24 گھنٹے پہلے اطلاع دیں، پی سی بی کی نئی ہدایات

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کو کھلاڑیوں کی فیملی اور دوستوں سے ملاقات کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور سکندر رضا کی جانب سے بغیر اجازت بعض افراد کو ہوٹل کے کمرے میں لے جانے کی رپورٹس سامنے آئیں تھیں، جس پر پولیس نے دونوں کھلاڑیوں پر سیکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔پنجاب پولیس کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل چیف کو خط میں بتایا گیا کہ غیر مجاز افراد کو ہوٹل کے کمرے میں لے جانا ٹیم سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، اور مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ اس پر لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

اب جاری کردہ ہدایات کے مطابق:

تمام ملاقاتیں ہوٹل کے کسی مقررہ اور منظور شدہ مقام پر ہونگی۔
کھلاڑیوں کے کمرے پر بیرونی افراد کے جانا سختی سے ممنوع ہوگا۔
کھلاڑیوں کے قریبی فیملی ممبرز، بشمول والدین، شریک حیات، بہن، بھائی اور بچے کمرے میں جا سکیں گے، لیکن اس کے لیے کم از کم 24 گھنٹے قبل اطلاع دینا لازمی ہوگی۔بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ ضوابط سیکیورٹی اور آپریشنل نظام برقرار رکھنے کے لیے لازم ہیں اور ٹیموں کو اس پر تعاون کرنا ہوگا۔پی سی بی کے مطابق یہ اقدام کھلاڑیوں، ٹیموں اور سیکیورٹی اسٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔