پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تین فرنچائزز کے اہم غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ کر اپنی ٹیموں کو جوائن کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ٹیم کے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ گزشتہ شب لاہور پہنچے اور اسکواڈ میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچ کر خوشی ہو رہی ہے، وکٹ کے بارے میں ابھی اندازہ نہیں تاہم ٹیم پہلا میچ جیتنے کی کوشش کرے گی۔دوسری جانب کراچی کنگز کے جنوبی افریقی جارح مزاج بلے باز ریزا ہینڈرکس نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ انہوں نے کراچی کنگز کے شائقین سے مخاطب ہو کر کہا کہ دیر سے آنے پر معذرت خواہ ہوں لیکن اب ٹیم کے ساتھ شامل ہو چکا ہوں۔اسی طرح ملتان سلطانز کے جنوبی افریقی آل راؤنڈر ڈیلانو پوٹگیٹر بھی لاہور پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ٹیم کے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔