صدر ٹرمپ آج قوم سے خطاب کریں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

صدر ٹرمپ آج قوم سے خطاب کریں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قوم سے ایک اہم خطاب کریں گے، جس میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور ایران کی صورتحال پر اہم اپ ڈیٹ دیں گے۔یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ امریکی افواج آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکل سکتی ہیں، جس سے جنگ کے ممکنہ اختتام کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر تازہ حملے کیے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے بھی ڈرونز اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جنگ کے اثرات عالمی معیشت پر بھی واضح ہو رہے ہیں۔ امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں 4 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی ہیں، جس کے باعث مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس تنازع میں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ امریکی فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔