اقبال ٹاؤن:نوجوان کا قاتل گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن پولیس نے 16 سالہ نوجوان کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہیمقدمہ نمبر 495/26 بجرم 302، 427، 148 اور 149 درج ہونے کے بعد فوری کارروائی کا آغاز کیا گیاترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھا، جس پر اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے مرکزی ملزم سلطان بھٹی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کے ذریعے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔