مالی بوجھ کی تقسیم پر اتفاق نہ ہوسکا،حکومت نے موٹر سائیکل و رکشہ مالکان کو سستا پٹرول دینے کا منصوبہ موخر کر دیا

 شہباز شریف عام آدمی کو 129 ارب کا ریلیف
 گزشتہ تین ہفتوں میں وفاقی حکومت نے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات کئے اور آئندہ بھی غریب طبقے کی ریلیف کے لئے اقدامات جاری رہیں گے:وزیر اعظم شہباز شریف 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں وفاقی حکومت نے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات کئے اور آئندہ بھی غریب طبقے کی ریلیف کے لئے اقدامات جاری رہیں گے،تیل کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لئے وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی، کفایت شعاری اور بچت کے مختلف اقدامات کے ذریعے عام آدمی کو 129 ارب روپیہ کا ریلیف دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں وفاقی حکومت نے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات کئے اور آئندہ بھی غریب طبقے کی ریلیف کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین، بچت اور کفایت شعاری کے لیے جاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں کم آمدنی والے طبقات کو موجودہ صورتحال کے تناظر میں ریلیف پہنچانے کے حوالیسے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سبسڈی کے طریقہ کار اور مالی بوجھ کی تقسیم پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مستحق صارفین کو سستا پٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ موخر کرنے کی تصدیق کر دی گئی۔حکومت نے موٹر سائیکل و رکشہ مالکان کو سستا پٹرول دینے کا منصوبہ موخر کر دیا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سبسڈی کے طریقہ کار اور مالی بوجھ کی تقسیم پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مستحق صارفین کو سستا پٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ موخر کرنے کی تصدیق کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو سبسڈی پر سستا پٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ فی الحال روک دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سبسڈی کے طریقہ کار اور مالی بوجھ کی تقسیم پر اتفاق نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت ایک خصوصی موبائل ایپلی کیشن تیار کی جا رہی تھی جس کے ذریعے مستحق صارفین کو سستا پٹرول فراہم کیا جانا تھا تاہم اختلافات کے باعث اس ایپلی کیشن پر کام بھی روک دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے منصوبے کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایپلی کیشن کے ذریعے فیول کی فراہمی اب حکومتی منصوبے کا حصہ نہیں ہے۔