قاتل جلد گرفتار ہوں گے، تفصیلات سب کے سامنے رکھیں گے،طلال چودھری
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد میں معروف تاجر عامر اعوان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی، پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے مقتول کی بیوی اور سکیورٹی گارڈز کے بیان بھی ریکارڈ کا حصہ بنا لیے، حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے تحقیقات جاری ہیں، ابھی ملزمان کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ ٹائون میں معروف تاجر کو گھر میں گھس کر قتل کیا گیا، تھانہ شہزاد ٹائون پولیس نیمقتول عامرصفدراعوان کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا