ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری لٹتے رہے

 مختلف علاقوں میں نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چوری کی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مغل پورہ میں بختیار سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، نواں کوٹ میں یامین سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے، لوئر مال میں کرامت سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے، سدر میں ریاض سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ مزنگ میں مسعود سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ بادامی باغ اور غالب مارکیٹ سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال، اچھرہ اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ پولیس نے تمام واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے