گڑھی شاہو کا نوید، لاری اڈا کا عمار، ٹائون شپ کا خرم لٹنے والوں میں شامل،جنوبی چھائونی ، ہنجروال گاڑیاں، چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے زیورات، موبائل فونز،گاڑیوں ، موٹرسائیکلو اور دیگرقیمتی سامان سے محروم کردئیے گئے۔ گڑھی شاہو میں نوید سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں عمار سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،ٹائون شپ میں خرم سے 1 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں عثمان سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں اظہر سے1لاکھ روپے اور موبائل فون، گجرپورہ میں سلیم سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جنوبی چھائونی اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ انارکلی، مسلم ٹائون اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔