ای بز پورٹل پر جمع ہونے والا پہلا ہی نقشہ مسترد

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل انقلاب کا پہلا امتحان،ای بز پورٹل پر جمع ہونے والا پہلا ہی نقشہ مسترد کر دیا گیا۔چار دن گزر گئے، بیشتر کیسز فیصلے کے منتظر۔ڈیجیٹل آسانی کے وعدے، ابھی تک صرف کاغذوں میں محدود ہے، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے ای بز پورٹل پر ایل ڈی اے کا پہلا ہی کیس مسترد ہو گیا۔ایل ڈی اے کو موصول یہ پہلا کمرشل نقشہ شعبہ ٹاو ن پلاننگ زون سیون میں جمع ہوا،جسے منظوری دینے کے بجائے تکنیکی اعتراض لگا کر واپس کر دیا گیا۔چار دنوں کے اندر ای بز پورٹل پر مجموعی طور پر نو کیسز جمع ہو چکے ہیں،جن میں دو لینڈ یوز کنورڑن اور سات کمرشل نقشے شامل ہیں۔ایک جوہر ٹاو ن کے کیس کا چالان جاری کیا گیا،جبکہ ایک مسترد اور باقی تمام فیصلے تاخیر کا شکار ہیں۔ای بز پورٹل پر عملدرآمد کا آغاز شہری سہولت کے نعرے کے ساتھ کیا گیا،تاہم ابتدائی مرحلے میں ہی سسٹم کے اندر ہم آہنگی کے مسائل کھل کر سامنے آ گئے۔