تجدید شدہ لائسنس ملنے کے بعد ایئرلائن برطانیہ اور یورپ کی پروازوں میں کارگو بھی لے جا سکے گی
اسلام آباد(آئی این پی ) قومی ائیرلائن ( پی آئی اے) نے یورپین یونین کے کارگو آڈٹ میں کامیابی حاصل کرلی ۔یورپین یونین کے کارگو آپریشن کے آڈٹ کرنے والے ادارے اوگاڈا نے پی آئی اے کو تجدید شدہ لائسنس جاری کردیا ‘ اس پیش رفت کے بعد کارگو لائسنس تجدید میں پی آئی اے مسافروں کے ساتھ یوکے اور یورپ کی پروازوں میں کارگو بھی لے جاسکے گا ۔