ملک میں شمسی توانائی کا استعمال تاریخی سنگ میل عبور کرگیا

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں شمسی توانائی کا استعمال تاریخی سنگ میل عبور کرگیا جبکہ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار اکویٹ ایبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک موسم گرما کے دوران قومی گرڈ سے بجلی کا حصول 28 سے 30 گیگا واٹ رہا جبکہ صارفین نے قومی گرڈ کے مقابلے میں 33گیگا واٹ شمسی توانائی کی صلاحیت کو استعمال کرکے بجلی استعمال کی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شمسی توانائی کے پینلز 50 گیگا واٹ تک درآ مد کئے   گئے جبکہ قومی بجلی گرڈ کی کل نصب شدہ صلاحیت تقریبا 46 گیگا واٹ ہے