مال خانہ سے اسلحہ چوری ، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

مقصود سے 9 پستول ،60 گولیاں زبیر احمد سے 9 پستول اور 45گولیاں برآمد ہوئیں 
لاہور(کرائم رپورٹر)مال خانہ سے اسلحہ چوری  کے ملزم گرفتارہوگئے مقدمہ درج کرلیا گیاایف آئی آر متن کے مطابق او سی یو کے اہلکاروں  نے لنڈا بازار کے قریب دو مشتبہ افراد کو روکا،لنڈا بازار کے قریب دو افراد بازو پر سیاہ سکول بیگ لٹکا کر پیدل چل رہے تھے،سب انسپکٹراو سی یو سول لائن طارق نے ٹیم کے ہمراہ دونوں مشتبہ افراد کو روکا،تلاشی لینے پر ایک نے اپنا نام طارق مقصود اور دوسرے نے زبیر احمد بتایا،طارق مقصود کے بیگز سے 9 پستول ،60 گولیاں برآمد ہوئیں،زبیر احمد کے بیگ سے 9 پستول اور 45گولیاں برآمد ہوئیں ملزموں نے دوران تفتیش انکشاف کیا انسپکٹر حامد رشید نے ان کو اسلحہ دیاانسپکٹر حامد رشیدپولیس کو دیکھ کر گاڑی سے اتار کر فرار ہوگیا،تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں سب انسپکٹر طارق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا