پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 میچز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول تھری کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے اور انہیں بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔اس پابندی کے باعث فخر زمان ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف بال سے چھیڑ چھاڑ کے الزام پر فخر زمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ پہلی سماعت کے دوران فخر زمان نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا، جبکہ کیس کی دوسری سماعت گزشتہ روز مکمل ہوئی۔