عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی، ماہانہ بنیاد پر اضافے کا رجحان برقرار

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی، ماہانہ بنیاد پر اضافے کا رجحان برقرار

عالمی منڈی میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم قیمتی دھات پانچ ماہ بعد پہلی بار ماہانہ بنیاد پر اضافے کی جانب گامزن ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے بعد 4,076.53 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچر 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,074.20 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتا رہا۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے سونے کی قیمت میں 0.6 فیصد جبکہ جولائی کے دوران تقریباً 1.7 فیصد اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ کمی کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کا حصول اور امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہے، جس سے ڈالر میں فروخت ہونے والی اشیا غیر ملکی خریداروں کے لیے مہنگی ہو جاتی ہیں۔کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق 4 ہزار ڈالر فی اونس کی سطح کے قریب خریداری میں اضافے نے سونے کی قیمتوں کو سہارا دیا ہے۔ماہرین کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود سے متعلق غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی معاشی خدشات اور جغرافیائی سیاسی خطرات کے باعث سونا اب بھی محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔