لاہور (خصوصی رپورٹ)سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو قانونی اور محفوظ ڈرائیونگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے خصوصی اجرا کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ترجمان سی ٹی او ڈاکٹر محمد اسماعیل نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے قائم کیے گئے مراکز میں لائسنس برانچ سٹی ٹریفک آفس، پی کے ایم پولیس لائنز نزد آر پی او آفس، خدمت مرکز ون، خدمت مرکز ٹو، الخدمت مرکز لاری اڈہ،ٹیسٹ سینٹر عقب تھانہ پیپلز کالونی،انڈر پل جھال ٹریفک دفتر، خدمت مرکز ڈی گرا ئونڈ، ٹریفک آفس کھڑڑیانوالہ، خدمت مرکز کینال روڈاور بلیو وین شامل ہیں