50 مرد، 25 خواتین شامل،مارچ میں 4 مرد اور 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر لاہور میں خودکشی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق رواں سال 2025 کے آغاز سے جولائی کے پہلے 20 دنوں تک مختلف وجوہات کی بناء پر 75 افراد نے خودکشی کی، جن میں 50 مرد اور 25 خواتین شامل ہیں۔جنوری میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 9 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔ فروری میں 11 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، جن میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ مارچ کے مہینے میں 6 واقعات پیش آئے جن میں 4 مرد اور 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔اپریل میں خودکشی کے 12 کیسز سامنے آئے، جن میں 8 مرد اور 4 خواتین شامل تھیں، جب کہ مئی میں یہ تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی، جن میں 13 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ جون میں 8 افراد نے خودکشی کی، جن میں 3 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔جولائی کے پہلے 20 دنوں کے دوران مزید 9 خودکشیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 6 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق خودکشی کے ان واقعات کے پیچھے گھریلو تنازعات، ذہنی دباؤ اور ذاتی نوعیت کے مسائل جیسے محرکات کارفرما ہیں۔